| |
Home Page
ہفتہ 2؍ جمادی الاوّل 1439ھ 20 ؍ جنوری2018ء
June 30, 2016 | 12:00 am
دبئی میٹرو نیٹ ورک توسیع‘ کنٹریکٹ فرانسیسی کنسورثیم کو 2.88 ارب ڈالر میں دیدیا گیا

Todays Print

دبئی(اے ایف پی)دبئی کے ٹرانسپورٹ حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے میٹرو نیٹ ورک کی توسیع جو کہ ایکسپو2020 ورلڈ ٹریڈ فیئر کے ذیل میں کی جارہی ہے اس کا کانٹریکٹ فرانسیسی کنسورثیم کو 2.88 ارب ڈالر میں دے دیا ہے۔اس کنسورثیم کی قیادت فرانسیسی آلستوم کونگلومیریٹ کرے گی جب کہ اسپین کی ایکیونا اور ترکی کی گلرمارک بھی ان کے ساتھ ہوگی جو کہ تقریباٌ 15 کلومیٹر توسیعی کام کرے گی۔جب کہ آلستوم اس کے لیے 50 ٹرینیں بھی فراہم کرے گی۔