• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، کس علاقے میں کتنی بارش، محکمہ موسمیات تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام

 کراچی(سید محمد عسکری)کراچی کے کس علاقے میں کتنی اور کہاں بارش ہوئی محکمہ موسمیات اس کی تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا ، محکمہ موسمیات  نے پہلےبارش کا نظام کمزور ہونے اور عید تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی تھی تاہم اس کی یہ پیشن گوئی  بھی اگلے روز غلط ثابت ہوگئی  اور منگل کو شام کراچی مین بارش ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا ریکارڈ رکھنے والی رصدگاہوں  میں اپس میں راطہ نہیں ہو پارہا ، 9    رصد گاہوں سے محکمہ موسمیات 4 کا ڈیٹا فراہم کرسکا،  نارتھ کراچی،  صدر ، ماری پور اور نیو ائیرپورٹ کی رصد گاہوں سے بارش کا ڈیٹا ہی نہیں مل پایا شام کو 5  اور رات کو 10 بجے تاک محکمہ موسمیات کے پاس تمام رصد گاہوں کا ڈیٹا مکمل نہین تھا جنگ نے جب محکمہ موسمیات سے رابطہ کیا کہ اور تمام رصد گاہوں کا ڈیٹا مانگا تو معذوری ظاہر کی گئی  اور کہا کہ وہاں موجود لوگوں کے نمبر بند ہین ہم رابطے سے قاصر ہیں۔
تازہ ترین