• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس:ارجنٹائن کے صدرکے حقیقی اثاثوں کی جانچ پڑتال کا عدالتی حکم

بیونس آئریس(اے ایف پی)اجنٹائن کے ایک جج نے جمعرا ت کو ایک حکم جاری کیا ہے کہ ملک کے صدرموریسیو میکری کے ٹیکس ریٹرنزمیں مشتبہ بے قاعدگیوں کے بارے میں جانچ پڑتال کی جائے ۔اے ایف پی کے مطابق ایک ذریعے کا کہناہے کہ مقامی عدالت کی جانب سے یہ حکم پاناما پیپرزآف شوراکائنٹس اسکینڈل میں ارجنٹائن کے صدرکا نام شام ہونے کے بعدجاری کیا گیا ہے۔وفاقی جج سبسشین کاسانیلو نے میکری کی 2013ءتا2015   ٹیکس ریٹرینز کا تقابلی تجزیہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکتے کہ آیا کوئی بے ضابطگی یا اعدادوشمارحذف ہیں جو ان کے حقیقی اثاثوں کی مالیت سے متعلق ہیں۔یہ بات ایک عدالتی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتائی ہے۔
تازہ ترین