• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر لندن صادق خان نے بھارتی نژاد لکھ پتی راجیش اگروال کو اپنا نائب نامزد کردیا

لندن (جنگ نیوز) لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے بھارتی نژاد لکھ پتی راجیش اگروال کو شہر کے مالی مفادات کی حمایت اور برنس کے حصول کیلئے اپنا نائب نامزد کردیا ہے ۔ 39؍ سالہ راجیش اگروال کی پرورش بھارت میں ہوئی ، بعد ازاں وہ لندن منتقل ہوئے جہاں انہوں نے فارن ایکسچینج کمپنی بنائی جس نے گزشتہ سال 1.3؍ ارب پاؤنڈ کا ٹرن اوور دیا ۔ راجیش اگروال کا کہناتھا کہ میئر لندن اور میں ایک اتحاد بنانے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ یورپی یونین کیساتھ آئندہ ماہ ہونے والی بات چیت میں کاروبار اور مالیاتی خدمات کی ضرورتوں کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے والے حضرات سے تعلق قائم کرنا اورانہیں سننا میر ی پہلی ترجیح ہوگی تاکہ ان کے تحفظات کو سنا جائے اور حل کی یقین دہانی کرائی جائے۔
تازہ ترین