• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں سندھ رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بدھ کی رات پاکستان رینجرز سندھ کے جوانوں نے ایک خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں مرزا آدم خان ٹی روڈ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی ،رینجرز کارروائی کے بعد جائے وقوعہ پرموجود دہشتگردوں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی ،بعد ازاں رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے،رینجرز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلی۔
تازہ ترین