• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف امراض کی تشخیص کیلئے قائد اعظم اسپتال اسلام آباد میں نیوکلیئر امیجنگ سروس متعارف کرا دی گئی

اسلام آباد (صالح ظافر) قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر اشتیاق ملک کی سربراہی میں نیوکلیئر امیجنگ سروسز کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈاکٹر اشتیاق ملک یہ سہولت شروع کرنے کیلئے امریکا سے پاکستان پہنچے ہیں۔ نیوکلیئر امیجنگ طب کے شعبے میں ایک ایسی شاخ ہے جسے کسی بھی مرض کی نوعیت اور اس شدت کے حوالے سے امیجنگ کیلئے تابکار مواد کی معمولی مقدار کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو مختلف اقسام کے کینسر، دل کی بیماریوں، گیسٹرو، اعصابی نظام کی خرابی اور دیگر بیماریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ملک میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے ڈاکٹر اشتیاق ملک اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین