• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم میں پانی کے ریلے داخل ہونا شروع، سطح ایک فٹ بلند

کراچی/حب (اسٹاف رپورٹر)بارشوں کے پانی کے ریلے حب ڈ یم میں داخل ہونا شروع ہوگئے ۔ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ تک بلند ہوگئی ہے تاہم کراچی اور بلوچستان کے لوگوں کو پینے اور استعمال کا پانی جنریٹرز سے پمپنگ کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی او ر بلوچستان کے سنگم پرکراچی کے علاقے منگھوپیر سے پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع حب ڈیم جو حالیہ بارشوں سے قبل پانی سے بالکل خشک ہوچکا تھا مگرمنگل سے سندھ کے علاقے کیرتھر اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں سے آنے والے بارشوں کے پانی کے ریلے حب ڈیم میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔
تازہ ترین