• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش زیادہ ہوئی تو شہر کے ڈوبنے کا خطرہ ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے حالیہ بارشوں کے دوران شہری اداروں کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں مگر حکومت نے بارشوں سے قبل ان کی صفائی نہیں کی اگر بارش زیادہ ہوئی تو شہر کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا اور بارشوں کے بعدصورت حال بہت خراب ہو چکی اور متعدد بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے لہذا حکومت ہنگامی طور پر نالوں سمیت شہر کی صفائی  اور اسپرے مہم شروع کرے۔حکومت کو چاہئے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو متنبہ کرے کے شہر میں بجلی کے انفرااسٹرکچر کو درست کرے تاکہ ا ب شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ افطار سے قبل اور سحر کے بعد تک بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے ثابت ہوگیا ہے کہ کے الیکٹرک نے بارشوں سے ہونے والی فیڈر ٹرپنگ اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے کوئی پیشگی انتظامات نہیں کیے تھے اور نہ ہی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہری اداروں نے تیاری کر رکھی تھی۔ حکومت اور اداروں کی اس نااہلی کی تمام طر سزا شہریوں کو بھگتنا پڑی، انہوں نے کہا کہ بارشوں کی پیش گوئی ہونے کے بادجود اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر اور حکومت کی کارکردگی کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین