• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی شام میں کُردوں کے زیر قبضہ شہر میں بم دھماکا، 10افراد ہلاک

دمشق ( جنگ نیوز) شمالی شام میں ترک سرحد کے قریب کُردوں کے زیرِ قبضہ شہر تل ابیض کے مرکز میں ایک مقامی انتظامی دفتر پر کیے جانے والے ایک کار بم حملے میں 10افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، ذرائع کےمطابق ایک خود کُش حملہ آور نے اپنی کار اس انتظامی دفتر کی عمارت سے ٹکرا دی ، کُرد ملیشیا وائی پی جی نے امریکی سرکردگی میں کیے جانے والے فضائی حملوں کی مدد سے اس شہر کو گزشتہ برس داعش کے جنگجوؤں سے واپس چھینا تھا، ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
تازہ ترین