| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
بھارت جان لےامریکا پوری دنیا نہیں چین کے سرکاری اخبار کا اداریہ

Todays Print

بیجنگ (جنگ نیوز) نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی عدم شمولیت پر بھارت نے اس کیلئے بالواسطہ طور پر ٹھہرایا ہے تاہم بھارت کے الزامات پر چین کے سرکاری اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ نے ایک اداریہ لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ’بھارت یہ جان لے امریکا پوری دنیا نہیں ہے، اس کی حمایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انڈیا نے پوری دنیا کی حمایت حاصل کر لی ہے، اس بنیادی حقیقت کو ہندوستان نے نظر انداز کیا ہے۔ برطانوی ریڈیو کے مطابق چینی اخبار نےلکھا ہے کہ ’نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کا اجلاس گزشتہ ہفتے سیؤل میں منعقد ہوا۔ این ایس جی میں جمعرات کی شام جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی کی رکنیت دیے جانے پر بحث کے لیے ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس میں چین سمیت 10 ممالک نے اس کوشش کی مخالفت کی۔