• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیاہے حلف سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے لیا۔ نئے ججز میں جسٹس رشیداحمد سومرو، جسٹس محمد ہمایوں خان، جسٹس ارشد حسین خان اور جسٹس محمد سلیم جیسر شامل ہیں۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی پروقار سادہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، سرکاری وکلا، بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل کے عہدیداران کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نئے 4ججز کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 36ہوگئی ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی کل اسامیوں کی تعداد 40ہے۔
تازہ ترین