• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونخوا توانائی ترقیاتی بورڈ میں خلاف ضابطہ چیف ایگزیکٹیو افسر کی تعیناتی

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) خیبر پختونخوا حکومت  جو ہمیشہ میرٹ پالیسی اور شفافیت کا ڈھنڈورا پیٹی نظر آتی ہے، وہ اپنے ہی اصولوں کو توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔پختونخوا توانائی ترقیاتی بورڈ (پیڈو)میں ایک ایسے شخص کو چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او) تعینات کیا گیا ہے جس کے  پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنماء سے  گہرے مراسم ہیں۔قابل غور بات یہ ہے کہ پیڈو کے سی ای او کے لیے  جو فہرست مرتب کی گئی تھی اس میں ان کا پانچوں نمبر تھا۔اس سے متعلق سی ای او  پیڈو،اکبر ایوب خان کا  کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مجھے کام پر رکھا ہے، جس نے ایک طویل مرحلے کے بعد میرا انتخاب کیا ہے،لہٰذا میرے انتخاب کی تمام تر ذمہ داری خیبرپختونخوا حکومت کی ہے۔دی نیوز کو ملنے والی فہرست  میں  واضح لکھا ہے کہ انہیں متعلقہ اعلیٰ تعلیم کے ذیل میں صفر نمبر دیئے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کے کل حاصل کردہ نمبر 52 تھے، جب کہ چار دیگر امیدوار عبدالطیف، عبدالمالک میمن، بہادر شاہ اور امین خلیل نے 55 نمبر حاصل کیے تھے جن کے پاس مطلوبہ قابلیت کے علاوہ ایم ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری بھی تھی مگر ان کا انتخاب نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین