• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اہلکار پر28کلو سونا ہڑپ کرنے کا الزام ، مبینہ ملزم2دن سے غائب

پشاور (مانیٹرنگ  سیل )پشاور ائیر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار نے غیر قانونی طریقے سے سونا دبئی بجھوانے کا جھانسہ دے کر 28کلو سونا ہڑپ کر  نے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے اہلکار نے ایک صراف سے سونا دبئی بجھوانے کے لیے لاکھوں روپے رشوت لی لیکن اس کے باوجود اہلکارنے28کلو سونا باہر بجھوانے کے بجائے ہڑپ کر لیا ۔متاثرہ صراف نے ایف آئی اے حکام کو شکایت درج کروا دی جس پر متعلقہ ایف آئی اے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار دو دن سے غائب ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین