• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فاطمی

کوونٹری (نمائندہ جنگ) سمندر پار پاکستانی ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔ ان کی حفاظت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اوورسیز کمیشن جیسے ارادے بناکر یہ ثابت کررہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی حکومت کے نزدیک کتنی قدر و منزلت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم پاکستان طارق فاطمی نے پاکستان لورز کے رہنما غلام دستگیر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف پاکستان کو اپنی جان سے بھی زیادہ چاہتے ہیں، ان کے نزدیک عوام کی خدمت فرض اولین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے منصوبے بنائے۔ افضال بھٹی اور کیپٹن خالد بٹ جیسی شخصیات کو کمیشن میں کمشنر اور وائس چیئرمین بنایا جو عوام کی خدمت ایک عبادت سمجھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی کمیشن کو مضبوط کریں، اس کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ مقامی بزنس مین اور پاکستان لورد کے رہنما نے طارق فاطمی کو بتایا کہ ہائی کمیشن عوام کی خدمت میں دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔ ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار اوورسیز پاکستانیوں کو مسائل سے نکالنے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ ہائی کمیشن کی کارکردگی گزشتہ ادوار حکومتوں سے بالکل مختلف صاف شفاف ہے۔ عوام حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہائی کمیشن لندن برمنگھم میں قابل افسران کا انتخاب کیا جو عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ طارق فاطمی نے کہا کہ سفارت خانہ کا مقصد ہی عوام کے مسائل حل کرنا اور پاکستان کا وقار بلند کرنا ہے۔ انہیں عوامی سطح پر یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے سفارت کاروں سے عوام مطمئن اور خوش ہیں، ہم اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں گے۔
تازہ ترین