• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک نیکیوں اوربھلائیوں کا موسم ہے، قاری امین چشتی

لندن(پ ر) رمضان المبارک تقویٰ شکر گذاری کا ایک ماہ کا نصاب ہے، نیکیوں اوربھلائیوں کا موسم ہے، تمام گذشتہ گناہوں کی بخشش کازمانہ ہے، جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے جموںو کشمیر برطانیہ کے چیف آرگنائزر قاری محمد امین چشتی نے جامع مسجد اسلامک سینٹر سائوتھ آل لندن میں منعقد ہ تقریب فضیلت رمضان پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں اس ماہ کی بہت بڑی قدر و منزلت ہے۔ قاری امین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال کردیا ہے، رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،یہ ماہ مقدس انسان کی روحانی صحت کی بحالی کا مہینہ بھی ہے، یہ روح کو نجاست و آلودگی سے صاف کرنے کا مہینہ ہے ایسے صحت پرور مہینے میں بھی انسان اگر اپنی روحانی زندگی درست نہ کرسکے تو اسے بد قسمت نہ کہا جائے تو اور کیا کہا جائے، کس قدر خوش نصیب اور خوش بخت ہیں وہ لوگ جو محض اللہ کی خوشنودی اور ایمان و احتساب کے پیش نظر رمضان کے مہینے میں اپنے جسم و جان، خواہشات پر کنٹرول کرتے ہیں، اس ماہ میں غریبوں اورمسکینوں سے ہمدردی اور صبر کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
تازہ ترین