• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کئی محاذوں پر جدوجہد کررہی ہے، سینیٹر سلیم ضیا

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی/ ابرار مغل) نامساعد حالات کے باوجود پاکستان میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ موجودہ حکومت بیک وقت کئی محاذوں پر دہشت گردی کے خلاف اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے گویا کہ کراچی میں ممتاز قوال امجد صابری کی شہادت اور چیف جسٹس کے بیٹے کی اغوا دو ناخوشگوار واقعات پیش آئے جن پر جنگی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ان کے علاوہ کراچی کے حالات گزشتہ کئی ادوار سے خاصے بہتر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرکے حکومت تشکیل دے گی۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر سلیم ضیاء نے برمنگھم میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں برطانیہ بھر سے لیگی رہنمائوں، کارکنوں نے شرکت کی۔ ندیم خان کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی تقریب کی صدارت مسلم لیگ (ن) برمنگھم کے سینئر نائب صد راجہ جاوید اقبال آف ڈڈیال نے کی۔ نظامت کے فرائص شکیل خان نے سرانجام دیے۔ میاں نوازشریف کی صحت کے لیے خصوصی دعا صاحبزادہ فاروق القادری نے کی۔ تقریب میں ملک فتح حسین، راجہ حق نواز جانباز، اجہ اشتیاق، اقبال منور سدھو، بشارت رانا، چوہدری بشیر، چوہدری اظہر معروف لیگی رہنما، لیگی خاتون رہنما، محمد خان، راجہ اجمل خان، مشتاق مغل سمیت کثیر تعداد میں رہنمائوں، کارکنوں نے شرکت کی۔ میزبان راجہ جاوید اقبال نے معزز مہمان کو آمد پر خوش آمدید کہا اور شرکا سے تعاون کروایا جبکہ سینئر نائب صدر راجہ جاوید اقبال آف ڈڈیال نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ پاک، چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبے سے جہاں پاکستان میں اقتصادی انقلاب آئے گا وہاں پر پاکستان کے دشمن ناخوش ہیں اور وہ امن و امان کی صورت حال پیدا کرکے اس تاریخی منصوبہ کو سبوتاژ کرنا چاتے ہیں۔ جلد آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ کی حکومت قائم ہوگی۔ راجہ جاوید اقبال ان لیگی رہنمائوں میں سے ہیں جو میاں برادران کے ساتھ مشکل وقت میں چٹان کی طرح کھڑے رہے، مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
تازہ ترین