• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے 10شہریوں نے بلجیم کی شہریت کیلئے درخواست دے دی

برسلز (حافظ انیب راشد)یورپ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ آنے کے بعد 10برطانوی شہریوں نے بلجیم کی نیشنلٹی کے حصول کیلئے درخواست جمع کرادی۔ مزید تفصیلات کے مطابق یورپین انسٹیٹوٹس کے قریب میں واقع میونسپلٹی ایلسن (Elsene)میں 1535برطانوی شہری مقیم ہیں۔ جن میں سے 10افراد نے برطانیہ میں یورپ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ آنے کے اگلے روز ہی بلجیم کی نیشنلٹی کے لئے درخواست دے دی۔ میونسپلٹی میں یورپین شہریوں کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بلجیم میں مقیم برطانوی شہری غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
تازہ ترین