• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاری تصور الحق مدنی کل ختم القرآن کی تقریب سے خطاب کریں گے

برمنگھم(پ ر) ممتاز عالم دین مولانا قاری تصورالحق مدنی جنرل سیکرٹری جمعیت علما برطانیہ وچیئرمین جامع مسجد علی اورحافظ عثمان ذوالنورین یکم جولائی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مسجد طیبہ اہل سنت و الجماعت 790واسوڈ ہیتھ روڈ برمنگھم8میں تقریب تکمیل قرآن پاک سے خطاب کریں گے۔ لیلۃ القدر کے موضوع پر تفصیلی خطاب کے علاوہ خصوصی دعائیہ پروگرام بھی ہوگا۔ مولانا عمران الحق، حاجی جاوید ، حاجی عبدالعزیز، عجائب حقانی، ندیم، عرفان حاجی، حاجی شبیر، غلام حسین نبیل، حافظ عثمان نبیل، محمد رفق، حاجی محمد و اختر برادر آصف، حاجی محمد یوسف اور صاحبزادہ حافظ عدیل تصور ایڈووکیٹ نے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین