| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
راجہ فیاض کا کونسلر سہیل منور کے لیڈر آف کونسل منتخب ہونے پر اظہار مسرت

Todays Print

سلائو (نمائندہ جنگ) پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر راجہ محمد فیاض نے نومنتخب لیڈر آف دی کونسل کونسلر سہیل منور سمیت ان کی پوری کابینہ کے منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ جیسے جمہوری ملک میں سیاسی فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔ بلاشبہ کونسلر سہیل منور قابل صلاحیت اور لیڈر کے عہدے کے مستحق تھے۔ سلائو کی کمیونٹی اس فیصلے سے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ سہیل منور بحیثیت لیڈر آف دی کونسل بہترین مثبت خدمات سرانجام دیتے ہوئے کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔