• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میںدنیا کی سب سے بڑے ناتراشیدہ ہیرے کی نیلامی ہوگی

لندن (جنگ نیوز)لندن کی ایک غیر معمولی نیلامی میں دنیا کے سب سے بڑے ناتراشیدہ ہیرے کی قیمت 5.2 کروڑ پونڈسے زیادہ لگنے کی توقع ہے۔اس ہیرے کا نام ’لیزیڈی لا رونا‘ ہے اور اس کی جسامت ٹینس کی گیند جتنی ہے۔ اسے گذشتہ برس نومبر میں افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک کان سے نکالا گیا تھا۔اس ہیرے کا وزن 1109 قیراط ہے اور خیال ہے کہ یہ ڈھائی ارب سال پرانا ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مے فیئر کی نیلامی میں اتنا بڑا ناتراشیدہ ہیرا پیش کیا جا رہا ہے۔’لیزیڈی لا رونا‘ تسوانا زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ’ہماری روشنی‘ ہے۔ اسےایک کمپنی نے کارووے کان سے نکالا تھا۔سدبی کے جواہرات کے شعبے کے چیئرمین ڈیوڈ بینیٹ نے کہا کہ ایسا ہیرا زندگی میں ایک بار ہی دریافت ہوتا ہے۔ ’اس نیلامی کا ہر حصہ بے مثال ہے۔ نہ صرف اس ہیرے کی جسامت اور معیار شاندار ہے، بلکہ آج تک کسی بھی عوامی بولی میں ایسا ہیرا نیلام نہیں کیا گیا جو اس کی گرد کو بھی پہنچتا ہو۔‘جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکہ کے مطابق اس قسم کے ہیرے ’کیمیائی لحاظ سے خالص ہوتے ہیں اور ان کی شفافیت غیر معمولی ہوتی ہے۔‘دنیا میں صرف ایک ہیرا لیزیڈی سے بڑا ہے جو 1905 میں افریقہ سے ملا تھا اور اسے برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ ہفتم کو پیش کیا گیا تھا۔ اس ہیرے کا وزن 3106 قیراط تھا۔
تازہ ترین