• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے کوارٹر فائنل، اٹلی کو اہم پلیئرز کی عدم دستیابی کا سامنا

پیرس(جنگ نیوز) یوروفٹبال میں جرمنی کیخلاف کوارٹر فائنل میں اٹلی کو اہم پلیئرز کی دستیابی کا مسئلہ درپیش ہے، گزشتہ دنوں اسپین کیخلاف پری کوارٹر فائنل میں ڈینئیل ڈی روسی کولہے میں تکلیف کے سبب میچ ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر گئے، ان کی جگہ آنیو الے تھیا گوموٹا کو ریڈ کارڈ مل جانے پر ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ اب وہ جرمنی سے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، انتونیوکینڈیروا بھی گروئن انجری کے سبب گزشتہ 2 میچز میں اٹلی کی نمائندگی نہیں کرپائے ، کوچ انتونیو کو نٹے نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی کچھ وقت ہے، ہم ڈی روسی کے فٹ ہونے کا انتظار کریں گے، جرمنی کو شکست دینے کیلئے ہماری ٹیم کو غیر معمولی کھیل دکھانا ہوگا۔
تازہ ترین