• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: 4 سالہ بچے نے حاضر دماغی سے ماں کی جان بچالی

روم (جنگ نیوز) اٹلی میں 4 سالہ بچے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ماں کی جان بچالی۔ اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وار یز شہر میں ایک خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ہمراہ کار میں سفر کررہی تھی کہ دوران سفر دل کی تکلیف کے باعث بے ہوش ہوگئی ۔ اس کے چار سلہ بچے نے فوراً گاڑی سے اتر کر ایک راہ گیر کو روکا اور اسے کہا کہ اس کی ماں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لئے وہ ایمرجنسی سروس کو فون کرے ایمرجنسی سروس کے عملہ نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں اب وہ روبصحت ہے۔
تازہ ترین