• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں تنہا ہی مسائل حل کرسکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا میں رپبلکن پارٹی کی طرف سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا کو لاحق خطرات دور کر دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں تنہا ہی تمام مسائل حل کرسکتا ہوں ، اوہایو میں پارٹی کنونشن کے آخری مرحلے میں انھوں نے اپنے خطاب میں کہاجن جرائم اور تشدد نے ہمارے ملک کو مصیبت میں ڈال رکھا ہے وہ جلد ہی ختم ہو جائیں گے، ٹرمپ نے موجودہ امریکا کی سیاہ تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صدارت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں امریکا اور عام آدمی کو اولیت حاصل ہوگی، پارٹی نے انھیں گذشتہ روز ہی صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کیا تھا جسے انھوں نے قبول کیا اور پھر کنونشن سے خطاب کیا، اس موقع پر امریکا کے سابق صدور اور پارٹی کی سرکردہ شخصیات بش سینیئر اور جونیئر بھی موجود نہیں تھے جنھوں نے ٹرمپ کی نامزدگی کی سخت مخالفت کی تھی۔
تازہ ترین