• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مخالف تحریک سے اختلاف کرنے والے میڈیا میں جانے کی بجائے پارٹی چھوڑ دیں، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت تحریک سے اختلاف رکھنے والے میڈیامیں جانے کی بجائے پارٹی چھوڑدیں  جنہیں فیصلہ قبول نہیںوہ کسی اورسیاسی جماعت میں چلے جائیں‘ عمران خان نے پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے رہنمائوں کو حتمی وارننگ دیدی‘ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بلائے گئے پارٹی کنونشن سے عمران خان کے خطاب کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے انتخابات نہیں ہوئے مگر تنظیم مکمل کرنے جا رہے ہیں‘ جن لوگوں کو پارٹی عہدے دیں گے ان پر اعتراض کرنے والوں کو پیشگی فیصلہ تسلیم کرنے کی تنبیہ کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ جنہیں فیصلہ قبول نہیں وہ کسی اور سیاسی جماعت میں چلے جائیں‘ عہدیداروں پر اعتراض کرنے والے بھلے اپنی سیاسی جماعت بنا لیں یا انتظار کریں کہ اچھا وقت آنے والا ہے‘کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے تحریک کے فیصلہ سے اختلاف رکھنے والے پارٹی رہنمائوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا‘ویڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ  اگر کسی رہنماء نے ان کی بات سے اختلاف کیا تو وہ ڈسپلنری کمیٹی میں جائے‘ اگر کسی نے میڈیا کے سامنے کھلے عام ان کی کسی بات کی مخالفت کی تو یا تو وہ پارٹی چھوڑ دے یا کسی اور پارٹی میںچلا جائے یا اپنی پارٹی بنا لے‘ اس کی پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے‘ اگر انتخابات 2018میں ہوئے تو وہ پارٹی انتخابات اس سے قبل کروادیں گے ‘آنے والے دنوں میںہماری تحریک چلے گی‘ آر یا پار ہوجاناہے‘ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے‘ نعمان وزیر نے الیکشن کی تیاری کررکھی ہے ۔
تازہ ترین