• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ کا طیارہ لاپتہ23اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ایئرفورس کا ایک اے این32طیارہ چنائے سے لاپتہ ہوگیا ہے،طیارے میں بھارتی فضائیہ کے 23 اہلکار سوار تھے ، طیارے کی تباہی اور مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، بھارتی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے طیارے نےمقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب چنائے کے قریب تمبارام ایئربیس سے اڑان بھری جسے 11 بجکر 20 منٹ پر پورٹ بلیئر ایئربیس پر لینڈ کرنا تھا۔حکام کے مطابق اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا، حکام کے مطابق طیارے میں زیادہ تر فضائیہ کے ہی ملازم سوار تھے۔واقعے کے بعد ایئرفورس، نیوی اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب نیوی کے سرویلینس ایئرکرافٹس نے بھی خلیج بنگال میں لاپتہ طیارے کی تلاش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد اے این 32 طیارے اس وقت ہندوستان فضائیہ کے زیر استعمال ہیں، یہ طیارے دوبارہ پیٹرول بھرے بغیر 3 سے 4 گھنٹوں تک پرواز کرسکتے ہیں۔ رات گئے تک طیارت کی تلاش کا عمل جاری رہا تاہم کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ 
تازہ ترین