• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈارنجی دورے پردبئی پہنچ گئے،زرداری سے ملاقات کی افواہیں

اسلام آباد/دبئی( این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے جسکے بعد اسحاق ڈار اور آصف زرداری میں ملاقات کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم پیپلز پارٹی نے ان خبروں کو ردکردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشمکش میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی دبئی روانگی کو حکومت پیپلز پارٹی مفاہمت کے تناظر میں دیکھا جارہا تھا اور یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اسحاق ڈار دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے تاہم پیپلز پارٹی کے مرکزی سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ دبئی میں آصف علی زرداری اور اسحاق ڈار میں کوئی ملاقات نہیں ہونے جارہی۔علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے بیان  میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکراچی میں اسٹیٹ بینک کے اجلاس میں شرکت کے بعد ذاتی دورے پر دبئی روانہ ہوئے۔
تازہ ترین