• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض معاف کرانے والوں میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین سمیت کئی سیاستدان بھی شامل

اسلام آباد (رپورٹ : ممتاز علوی) ایک وفاقی وزیر، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی قیادت مختلف کاروبارمیں ڈائریکٹرز اور پارٹنرز کی حیثیت سے قرضے معاف کرانے والوںمیں شامل ہیں۔ یہ معلومات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے محمد اعظم سواتی اور مسلم لیگ (ن) کے نثارمحمد خان کے استفسار پر اپنے تحریری جواب میں فراہم کیں۔ مذکورہ قرضے سرکاری و کمرشل بینکوںاور مالیاتی اداروں سے معاف کرائے گئے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین، ہارون اختر اور اکبر خان ترین سپیریئر ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹرزاور پارٹنرز میں شامل ہیں جنہوں نے 24؍ کروڑ 75؍ لاکھ 87؍ ہزار روپے کا قرضہ معاف کرایا اور پھر تاندیانوالہ شوگر ملز کے حو الے سے جہانگیر ترین اور دیگر نے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 10؍ کروڑ روپے معاف کرائے۔ قومی اسمبلی کی سابق اسپیکرڈاکٹر فہمیدہ مرزا اورا ن کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جو مرزا شوگر ملز کے ڈائریکٹرز اور پارٹنرز میں شامل ہیں انہوں نے 37؍کروڑ روپے سےزائد کا قرضہ معاف کرایا۔ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ جن کا نام انڈس اسٹیل پائپس کے ڈائریکٹرز اور پارٹنرز میں شامل ہے انہوں نے 12؍ کروڑ روپےقرضہ ،کلاس ٹیکسٹائل ملزکی سعدیہ یونس منشا اور دیگر نے 24؍ کروڑ25؍ لاکھ 33؍ ہزار روپے کا قرضہ ، اورینٹ رائس ملز کے سلمان لاکھانی نے 26؍ کروڑ 18؍ لاکھ 16؍ ہزار روپے قرضہ معاف کرایا۔ اسپنسرز انڈسٹریز کے غلام محمد اور سیف الرحمٰن نے5؍ کروڑ 39؍ لاکھ 28؍ ہزار روپے۔ خلیل جوٹ ملز کے غلام دستگیر خان، غلام ربانی کھر اور دیگر نے 40؍ کروڑ 56؍ لاکھ 66؍ ہزار روپے، سیری شوگر ملز کے اشرف تابانی نے 12؍ کروڑ 69؍ لاکھ روپے، سپر رائس ملز کے احمد نواز جاکھرانی نے 9؍ کروڑ 78؍ لاکھ 50؍ ہزار روپے اور 7؍کروڑ 27؍ لاکھ 14؍ ہزار روپے، توکل گروپ آف انڈسٹریز کے عبدالقادر توکل اور دیگر نے بھی قرضے معاف کرائے۔ یو ایس سی کے مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) حفیظ نے 33؍ کروڑ 83؍ لاکھ 35؍ ہزار روپے، ظہور ٹیکسٹائل ملز کے اعجاز الحق، عارف ظہور اور دیگر نے 9؍ کروڑ46؍ لاکھ 33؍ ہزار روپے، صادق آباد ٹیکسٹائل ملز کے 5؍ کروڑ 15؍ لاکھ 28؍ ہزار روپے کا قرضہ معاف کرایا گیا۔ سردار ولی مزاری اور شیریں مزاری اس کے ڈائریکٹرز اور پارٹنرز میں شامل ہیں۔ چوٹی ٹیکسٹائل ملز کے 30؍ کروڑ 46؍ لاکھ 77؍ ہزار اور 12؍ کروڑ 15؍ لاکھ 77؍ ہزار روپے کے قرضے معاف کرائے گئے سردار جعفر لغاری اس کے ڈائریکٹرز اور پارٹنرز میں شامل ہیں۔ 
تازہ ترین