• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاف قرضےمع منافع روپے کی موجودہ قدر کے مطابق واپس لئے جائیں ، سینیٹر نثار

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)آبادی کا بڑا حصہ غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اور بنیادی سہولیات، پانی ،بجلی ، رہائش سے محروم ہے اور چند سو افراد اپنی دولت اور عیش و عشرت میں مزید اضافہ کیلئے قومی خزانے کی بڑی رقم ہڑپ کرگئے۔ ان خیالات کا اظہارسینیٹر نثار محمد  نے اپنے بیان میں کیا۔ پانچ کروڑ روپے تک بنک قرضے معاف کرانے والوں کے ناموں کی تفصیل کے ایوان بالا میں سوال کے محرک سینیٹر نثار محمد نے مزید کہاکہ معاف کرائے گئے بنک قرضے بمعہ منافع آج کی روپے کی قدر کے مطابق واپس لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں پر مشتمل اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم کرکے قومی مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی امانت میں خیانت کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لوں گا ۔
تازہ ترین