• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران 2018 تک صبر کریں، انتخابی دنگل وہی پہلوان جیتے گا جس میں جان ہوگی، شہباز شریف

لاہور ( نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے ایک بار پھر بل سے باہر آ رہے ہیں لیکن انتخابی دنگل وہی پہلوان جیتے گا جس میں جان ہو گی، آزاد کشمیر کے انتخابات نے ثابت کردیا (ن) لیگ ہی بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات کے تنائج سے سبق نہیں سیکھا، عمران خان 2018ء تک صبر کریں، تحریک انصاف کی قیادت آزاد کشمیر کے اتنخابی نتائج سے ہوش کے ناخن لے، دھرنوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ملک کا ہمدرد کون ہے اس بات کا فیصلہ عوام ہی کریں گے،ہم پاکستان میں اگلے سال تک ہر طرف اجالہ ہی اجالہ کردینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےلاہور میں میٹرک کے امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کے اساتذہ کو انعامات دینے کی تقریب اور کالا شاہ کاکو میں موٹر وہیکل ایگزامینیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بچوں اور اساتذہ کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ محنت اور جذبے سے قوم کے نونہالوں کی آبیاری کرنے اورانہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنےوالے اساتذہ ہمارے سروں کے تاج ہیں۔ ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا۔
تازہ ترین