• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس پر الیکشن کمیشن اور عدالتوں سمیت ہر محاذ پر وزیراعظم کا پیچھا کریں گے، عمران خان

 اسلام آباد ( صبا ح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور عدالتوں سمیت ہر محاذ پر وزیر اعظم کا پیچھا کریں گے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی۔ جس میں وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹشن دائر کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور این اے 110 سے امیدوار عمر بٹ بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس اور پاناما لیکس کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بابر اعوان نے قانونی پہلوں پر چیئرمین کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
تازہ ترین