• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپراکا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی2 روپے 33پیسے فی یونٹ سستی کرنے کافیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) نیپرانے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی2روپے 33پیسے فی یونٹ سستی کرنے کافیصلہ کرلیا،28 جولائی کومنظوری دی جائے گی ۔نیپراحکام کے مطابق جون میں بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت 4روپے48پیسے آئی جبکہ تقسیم کارکمپنیوں نے صارفین سے ی2روپے 33پیسے سے زائد 6روپے 82وصول کئے ،سی پی پی اے نے جون میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 33پیسے روپے کمی کی درخواست کی ہ ،اس فیصلے سے صارفین کو 15 ارب روپے واپس ہوں گے۔  
تازہ ترین