• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی میں کارکنوں اورمخالفین کے درمیان ہاتھا پائی

واشنگٹن( عظیم ایم  میاں) واشنگٹن میں  وائٹ ہائوس کے سامنے ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں ا ور انکےمخالف پاکستانیوں کے ایک گروپ کے درمیان ہاتھا پائی ، گالم گلوچ اور جوابی نعروں کا تبادلہ ہواجس میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس نے ایک بھاری نفری کے ساتھ مداخلت کرکے صورتحال پر قابو پالیا۔احتجاجی ریلی میں اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے یہ نعرہ  بھی لگایا گیا کہ بیساکھیاں گر جائیں گی توپھر کیسے چلوں گے۔باقاعدہ پرمٹ کے ساتھ ایم کیو ایم کی ریلی کا انتظام کرنے والوں نے اپنے ساتھیوں کو قریبی پارک میں جمع کیا جہاں لندن سے خطابات کا سلسلہ جاری رہا۔ٗ واضح رہے اس سال ایم کیو ایم کا نارتھ امریکا کاسالانہ کنونشن لاس اینجلس میں منعقد ہونا تھا لیکن اسے اب واشنگٹن ڈی سی منتقل کردیا گیاہے۔ اس کنونشن سے خطاب کیلئے ندیم نصرت، بابر غوری اور فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے متعدداہم رہنما شرکت کررہے ہیں۔یہ کنونشن تین روز تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین