• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران کیانی کو بچانے کیلئے مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے، گرفتار سی ای او ایلیزیم کمپنی

اسلام آباد( این این آئی)قومی احتساب بیورو نے ڈی ایچ اے اراضی کیس میں ملزم کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں ،ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کر دی گئی ، ایلیزیم کمپنی کے گرفتار سی ای او نے بھی قواعد کی خلاف ورزی کا ذمہ دار کامران کیانی کو قرار دے دیا ، میڈ یا  کے مطابق ڈی ایچ اے اراضی کیس میں گرفتار ملزم وسیم اسلم بٹ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ۔ کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے کہ ایلیزیم کمپنی کا اصل مالک کامران کیانی ہے ۔ ایلیزیم پاکستان ایلیزیم مشرق وسطی کی ذیلی کمپنی ہے، کامران کیانی کو بچانے کے لئے انہیں پھنسایا جا رہا ہے ۔دوسری جانب نیب کی تفتیشی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ کامران کیانی نے خود کو بچانے کے لئے کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور اپنے شیئرز ایلیزیم پاکستان سے ایلیزیم مشرق وسطی منتقل کیے۔ 
تازہ ترین