• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روجھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5دہشت گردہلاک،ساتھی فرار

لاہور(جنگ نیوز)روجھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران5دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ دو تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،دہشت گردپولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ان کا تعلق ٹی ٹی پی اور کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایاجاتا ہے۔سی ٹی ڈی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق قابل اعتماد ذریعے سے اطلاع ملی کہ چھ سات دہشت گرد جن کا تعلق ٹی ٹی پی اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے پنجا ب میں قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی تنصیبات اور اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔یہ دہشت گرد انڈس ہائی وے پر روجھان ضلع راجن پورمیں کردچوک پر چھپے ہوئے تھے۔
تازہ ترین