• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صا بر ی قتل کیس ،کئی افرا د شا مل تفتیش کو ئی گر فتا ری نہیں ہو ئی، سند ھ پو لیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امجد صابری قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے سندھ پولیس کے ترجمان کہا ہے کہ امجد صابری کیس میں کسی کو ملو ث کر نا ا نتہا  ئی نا منا سب ہے، کئی افرا د شا مل تفتیش ہو ئے ، کو ئی گر فتا ری نہیں ہو ئی، پو لیس تر جمان کے مطا بق گرفتاری کے حوالے سے چلائی گئی خبر سے تفتیش متاثر  ہو تی ہے، ملوث ملزمان  فائدہ اٹھاتے ہیں، امجد صا بر ی قتل کیس میں  شبہ کی بنیاد پر کئی افراد کو  حراست میں لیکر تفتیش کی ہے ، میڈیا پر چلنے والی رپورٹس جن میں امجد صابری قتل کیس میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور مبینہ طور پرگرفتار ملزم کوقتل کیس میں نامزد کرنا افسوس ناک ہے ۔ترجمان سندھ پولیس نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ امجد صابری کیس میں پولیس نے شبہ میں کئی افراد کو شامل تفتیش کیا ہے اور اب بھی قتل کے اس کیس  کے تمام پہلووُں اور زاویوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ تفتیش کے دوران کلیئر قرار دیئے گئے افراد کو پولیس بلا کسی تاخیر یا عذر کے چھوڑدیتی ہے لہذٰا میڈیا پر کسی کو بھی اسکے نام کے ساتھ امجد صابری قتل کیس میں ملوث قرار دینا انتہائی نامناسب اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے ۔ترجمان سندھ پولیس نے مذید کہا کہ امجد صابری قتل کیس پر پولیس تمام صلا حیتو ں کو بروئے کار لارہی ہے اور جیسے ہی اس کیس میں حتمی طور پر پیش رفت  ہو گی تو اسے فوری طور پر  میڈ یا پر منظر عام پر لایا جائیگا ۔ترجمان سندھ پولیس نے میڈیا / ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا ہے کہ بلاتصدیق کسی بھی حوالے اور باالخصوص قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے چلائی گئی خبر سے اکثر ناصرف پولیس تفتیش متاثر  ہو تی ہے بلکہ اس عمل سے ملوث ملزمان بھی فائدہ اٹھاتے ہیں لہذٰا ایسی کسی بھی خبر کے اجراُ سے قبل اسکی تصدیق لازمی طور پر یقینی بنائی جائے ۔
تازہ ترین