• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس کل کابل میں ہو گا

 اسلام آباد (این این آئی)پاک افغان ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس کل کابل میں ہو گا ٗمجوزہ طریقہ کار یا میکنزم کی صدارت مشترکہ طور پر سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے ٗاس میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس آئندہ ہفتے کابل میں ہو گاماہرین کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی نگرانی سے متعلق معاملات پر اختلافات کے تناظر میں یہ رابطہ بظاہر بہت اہمیت کا حامل ہے ٗگزشتہ ماہ پاکستان نے طور خم سرحد کے ذریعے لوگوں کی آمد و رفت کو منظم بنانے کیلئے ایک گیٹ کی تعمیر شروع کی تھی جس پر افغا نستا ن نے اعتراض کیا تھا اسی گیٹ کی تعمیر کے سبب افغان فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی افسر شہید ہوگیا تھا کشیدگی میں کمی پر بات چیت کیلئے 24 جون کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر افغا نستا ن کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور پا کستا نی وزیر اعظم کے مشیر برائے اْمور خارجہ سرتاج عزیز کے در میا ن ایک اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں سرحدی معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
تازہ ترین