• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پیپلز پارٹی نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا ،رانا ثناءاللہ

لاہور (آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کی حالت دیکھیں، کراچی کو پیپلز پارٹی نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ اتوار کو پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کی حالت دیکھیں۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بدترین شکست نے پیپلز پارٹی اور لطیف کھوسہ کو بدحواس کر دیا ہے۔ وہ پہلے کراچی کا کچرا صاف کریں پھر کوئی بات کریں۔
تازہ ترین