• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں نجی و سرکاری اسکول آج سے کھل گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں نجی و سرکاری اسکول پیر 25 جولائی سے کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 19مئی سے 24جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات مکمل ہونے پر پیر 25مئی سے تمام اسکول کھل جائیں گے۔ واضح رہے کہ گرمی کی شدت اورممکنہ ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے پیش نظر سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے موسم گرما کی چھٹیوں کا کیلنڈر اچانک تبدیل کرکے  سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں 19مئی سے 24جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔تعطیلات کے کیلنڈر میں اچانک تبدیلی کے سیکرٹری تعلیم کے فیصلے کی مخالفت کرنے پر متعدد نجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے۔
تازہ ترین