• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’مجھے اپنی بلی سے بہت محبت ہے۔‘‘
میں نے اپنی سہیلی تسنیم کو بتایا،
’’صبح اسے ڈبے والا دودھ پلاتی ہوں،
دوپہر کو امپورٹڈ بسکٹ دیتی ہوں،
شام کو ٹن پیک مچھلی کھلاتی ہوں۔
ہفتے بھر کا راشن سوپرمارکیٹ سے خود لاتی ہوں۔
دفتر ساتھ لے جاتی ہوں۔
محلے کے پارک میں ٹہلاتی ہوں۔
بستر پر اپنے ساتھ سلاتی ہوں۔‘‘
تسنیم نے مجھے تعریفی نگاہوں سے دیکھا۔
پھر پوچھا،
’’تمہاری بیٹی نظر نہیں آرہی۔
کتنے سال کی ہوگئی؟‘‘میں نے کہا،
’’ڈھائی سال کی ہوگئی ماشااللہ،
کچھ دیر پہلے ڈے کیئر سینٹر سے آئی تھی۔
اس وقت آیا سلارہی ہوگی۔‘‘
تازہ ترین