• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان احتساب ٹرین چلانے سے پہلے،پارٹی چندے میں گھپلوں کا قوم کو جواب دیں،امیر مقام

سلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب ٹرین چلانے سے پہلے سابق احتساب کمشنر خیبر پختونخوا کے وز یراعلی اور صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ،پیڈ ولیکس اور پارٹی چندے میں گھپلوں کا قوم کو جواب دیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کی مسلسل ناکامیوںکے باعث خیبرپختونخواکے غیور عوام نے اب سے بیلٹ پیپر میں آ ئندہ عام انتخاب میں نشان کاانتخاب کرلیاہے اورعمران خان سن لے کہ وہ نشان شیرہے۔انہوںنے کہاکہ صوبے کے عوام کے تین قیمتی سال ضائع کرنے کے بعد13نکات کی پٹاری اپنے ناکامیوںکوچھپانے کی چال ہے،عمران خان کودوسروں کا سکرپٹ پڑھنے کی عادت ہوگئی ہے دوران پریس کا نفر نس انہیںیہ بھی علم نہیںہوتاکہ ادارہ بن گیاہے یاابھی بننے والاہے، خان صاحب لکیرکے فقیربن گئے ہیں۔ امیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن میڈیاکے نمائندوں پرگالیاں دیتےاوربے جاتشددکرتے ہیں،بعد میں عمران خان میڈیا کے سامنے معصوم شکل بنا کر آجاتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ کسی سینئرکالم نگار،اینکرپرسن یا میڈ یاکے دیگر افرادکیساتھ بدسلوکی کرنے والوںکیخلاف اب تک کوئی کاروائی عمل میںنہیںلائی گئی۔اس موقع پرانجینئر امیرمقام نے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی بھا ئیو ں کیساتھ یکجہتی وہمدردی کاا ظہا رکیا۔
تازہ ترین