• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب نے ترقی میں شین جن ماڈل کو پیچھے چھوڑ دیا، سربراہ ایگزیم بینک

بیجنگ(خصوصی رپورٹ:حذیفہ رحمان) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا مصروفیت سے بھرپور دورہ چین جاری۔حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی اعلی قیادت نے غیر معمولی پروٹوکول اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا۔ وزیراعلی نے بھی ایک دن میں گیارہ میٹنگز کرکے چینی قیادت کو حیران کردیا۔شہباز شریف نے صدر اور وزیراعظم چین کے نام وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے دوخط چین کے نائب وزیراعظم کو دئیے۔چینی قیا د ت بار بار نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کرتی رہی۔دنیا بھر کو قرضے دینے والے معروف ایگزیم بینک کی چئیرپرسن ہوشیا ڈلین کہنے لگیں کہ پہلے ہم تیز رفتار سے ترقی میں شین جن صوبے کی ترقی کی مثال دیتے تھے اور ترقی کرنے والے کو کہتے تھے کہ" شین جن اسپیڈ"،اب جو شخص چین میں غیر معمولی رفتار سے ترقی کرے تو ہم کہتے ہیں "پنجا ب اسپیڈـ"ایگزیم بنک کی چئیرپرسن کے تاریخی تعریفی الفاظ سن کر وزیراعلی پنجاب آبدیدہ ہوگئے اور دنیا کے بااثر ترین بنک کی سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگے کہ میں ذاتی طور پر آپکا مشکور ہوں کہ آپ نے عدالتی حکم امتناع کے باوجود اورنج لائن کے قرضوں میں تعطل نہیں آنے دیا۔چین کے نائب وزیراعظم شہباز شریف کو کہنے لگے کہ آپکے کالمزبے حد مقبول ہیں ،میں نے کئی مرتبہ چین پر لکھے گئے آپ کے کالمز پڑھے ہیں۔ بیجنگ کے معروف لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کے دورے کے دوران  چیف سرجن کہنے لگے کہ پنجاب میں آپ کی مقبولیت کے بڑے قصے سنے ہیں،آپ سے ملاقات کی خواہش تھی۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو حالیہ دورہ چین کے دوران چین کی حکمران جماعت کی سینئر قیادت کی جانب سے خاصی پذیرائی دی گئی۔چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اصرار کیا کہ اب ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمارے حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی ذاتی نوعیت کے تعلقا ت پیدا ہوں۔چین کے نائب وزیراعظم وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو کہنے لگے کہ آپ پاکستان جاکر اپنی پارٹی کے وفود ،خاص طور پر نوجوان قیادت کو چین بھیجیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن کے وفود کو دعوت دیتی ہے۔
تازہ ترین