• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری پولیس پردسمبر2015ءمیں  ہونیوالا حملہ بھی منگل کی سہ پہر ہوا تھا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ملٹری پولیس پر حملے اور صدر میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت میں مماثلت بھی موجود ہے۔یکم دسمبر 2015کو ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس پر حملے کے روز بھی منگل کا دن اور سہ پہر کے وقت کا انتخاب کیا گیا ،مذکورہ واقعہ میں بھی دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حملہ کیا تھا جبکہ 26جولائی 2016کو بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو منگل کے روز سہ پہر کے وقت نشانہ بنایا گیا اور اس واردات میں بھی دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ 
تازہ ترین