• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائے وقوعہ سے متصل مقام پر بااثر پتھارے داروں اورجرائم پیشہ عناصرکا قبضہ،ٹریفک جام معمول ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک آرمی کے جوانوں کو جس جگہ نشانہ بنایا گیا ہے مذکورہ مقام سے متصل جگہ پر بااثر پتھارے داروں اور جرائم پیشہ عناصر نے قبضہ کر رکھا ہے جس کے باعث دہشت گرد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اس مقام پر بدترین ٹریفک جام بھی معمول بن گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر پتھارے داروں نے گذشتہ کئی سال سے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے صدر نیو پریڈی اسٹریٹ سمیت دیگر مصر وف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے‘ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف با اثر پتھارے دار مافیا کے خلاف پولیس و انتظامیہ نے متعدد بار آپریشن کیا اور تمام پتھارے اٹھا لیے گئے تاہم پولیس ‘ کے ایم سی اور کنٹونمنٹ انتظامیہ کی ملی بھگت سے دوبارہ بااثر پتھارے دار مذکورہ مقام پر قبضہ کرلیتے ہیں‘ پتھا ر ے داروں کے قبضہ کے باعث مذکورہ مقام جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔
تازہ ترین