• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوئوں پر غور کیلئے آئندہ پیر کو سفارتکاروں کی کانفرنس طلب

اسلام آباد (صالح ظافر) حکومت نے خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوئوں پر غور کرنے کرنے کیلئے آئندہ پیر کو سفارت کاروں کی کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں بین الاقوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ کانفرنس میں کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے انتہائی اہم سمجھے جانے والے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تین روزہ کانفرنس یکم اگست کو شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کریں گے جبکہ مختلف ملکوں میں تعینات پاکستانی سفارت کار کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے ورکنگ سیشنز کی صد ارت سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کریں گے۔ گزشتہ سال جون میں ہونے والی کانفرنس کے بعد یہ پہلی کا نفر نس ہوگی جس میں 9؍ سفیر / ہائی کمشنرز، اسپیشل سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز اور متعلقہ شعبوں کے ڈائریکٹر جنرلز شرکت کریں گے۔ گزشتہ سال ہونے والی کانفرنس میں 14؍ سفارت کاروں نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ، امریکا، برطانیہ، افغا نستا ن ، اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹرز ، بھارت، سعودی عرب، بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے حوالے سے پاکستان کے منصوبے پر بر یفنگ دیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کا نفر نس میں پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی بات ہوگی۔
تازہ ترین