• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم امہ دہشت گردی کیخلاف متحد ہو، جنرل راحیل کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

قاہرہ (جنگ نیوز) پاکستان اور مصر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا ہے۔جنرل راحیل شریف  نے  مصری صدر فتح السیسی سے ملاقات  کی   جس کے دوران  میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل راحیل  نے مصری اسپیشل فورسز کے تربیتی سنٹر کا دورہ کیا اور مصری فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر میں صدر فتح السیسی سے ملاقات کی ہے ، مصری صدر فتح السیسی کا کہنا ہے مسلم امہ کو دہشتگردی کی لعنت سے متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور چینلجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مصری صدر نے عسکریت پسندی سے نمٹنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔ اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے مصری اسپیشل فورسز کی مشقیں دیکھیں ۔ انہوں نے فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف مصر کے دو روزہ دورے قاہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مصری فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصری فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ مصری فوج کے ہیڈ کوارٹر میں جنرل راحیل شریف کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
تازہ ترین