• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر واقعے کو رینجرز اختیارات سے نہ جوڑا جائے،نثارکھوڑو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیرتعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ صدر پارکنگ پلازہ واقع کو رینجرز اختیارات سے نہ جوڑا جائے، رینجرز کے پاس اختیارات تھے تب بھی کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوتے رہے ہیں۔منگل کو سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے والد کے انتقال پر تعزیت کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے نثار کھوڑونے کہاکہ خواجہ اظہار الحسن ہمارےساتھی ہیں انکےدکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزراتوں کی تبدیلی کافیصلہ کچھ بھی ہوسکتا ہے اسے قبول کریں گے اور نئے وزریرداخلہ جو کوئی بھی آئے امن و امان ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازہ میں دہشت گردی کے واقع کو رینجرز اختیارات سے نہ جوڑا جائے کیونکہ رینجرز کے پاس اختیا رات تھے تب بھی واقعات ہوتے رہے ہیں۔ رینجر زکے اختیارات میں توسیع سے متعلق پارٹی قیادت موجودہ یا نئے وزیر اعلیٰ میں سے جب بھی کسی کو ہدایت دیگی وہ دستخط کردیں گے۔ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کی رائے شماری کے متعلق پوچھے گئے سوال پر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام ارکان سندھ اسمبلی متحد ہیں اور وہ تمام وطن واپس آئیں گے سب نئے قائد ایوان کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کے لیے نام مجھ سمیت دیگرمیں گردش کرتے رہے ہیں لیکن پارٹی جس کو چاہے گی، وہی وزیر اعلیٰ ہوگا۔ پارٹی قیادت کا فیصلہ قبول کرنے کے ہم سب پابند ہیں اور پارٹی قیادت کا فیصلہ قبول کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے سندھ کا وزیرداخلہ بنانے کی بات قبل ازوقت ہے۔پارٹی قیا د ت جو فیصلہ کریگی، وہ قبول ہوگا۔ نثار کھوڑونے کہاکہ جو بھی نیا وزیرداخلہ بنے گا، اسکی بنیادی ترجیح سندھ کو امن دینا ہوگا۔ سید قائم علی شاہ پارٹی کے سینئر ہیں تمام فیصلے مشاورت سے کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین