• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ ایچ ایس بی سی اکائونٹس کے متعلق امریکا کو معلومات فراہم کریگا

جنیوا (رائٹرز) سوئٹزرلینڈ نے کہا ہے کہ وہ امریکی ٹیکس ادارے کو نجی سوئس بینک ایچ ایس بی سی ہولڈنگز کے اکائونٹس کی معلومات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایچ ایس بی سی کے سوئس یونٹ نے پہلے ہی ٹیکس چوری اور دیگر معاملات پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کیا ہے۔ سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ اعلان کا مقصد ایچ ایس بی سی کے کھاتہ داروں کو خبردار کرنا ہے جنہیں تلاش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ملے۔ اس اقدام کا مقصد ایسے کھاتہ داروں کو قانونی طور پر یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ انہیں اپنے کھاتوں کی معلومات امریکی انٹرنل ریونیو سروسز کو دیئے جانے پر کوئی اعتراض ہے یا نہیں۔ یہ اقدام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکی ادارے کی جانب سے سوئس ٹیکس حکام سے گزشتہ سال اپریل میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایچ ایس بی سی پرائیوٹ بینک (سوئیز) میں امریکی بینیفیشل مالکان کی ’’ڈومیسائلری کمپنیوں‘‘ کے ایسے ایس اے اکائونٹس کے متعلق معلو ما ت فراہم کی جائیں جو 2002ء سے 2014ء کے درمیان کھولے گئے۔ سوئس فیڈرل ٹیکس حکام کے مطابق امریکی ٹیکس ایجنسی نے ایچ ایس بی سی کے اکا ئو نٹس کی نشاندہی کی جن کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ امریکی کمپنی مالکان نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر کارپوریٹ گورننس کے قوانین کی خلاف ورزی کی تاکہ ذاتی استعمال کیلئے رقوم منتقل کی جا سکیں۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے ایچ ایس بی سی کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔ امریکی ادارے کی جانب سے کی جانے والی درخواست کے بعد سے بینک کی جانب سے مختلف کلائنٹس کے متعلق کئی فائلیں فراہم کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف برطانیہ میں قائم ایچ ایس بی سی کے سوئس یونٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا وہ امیر ترین امریکی شہریوں کو ٹیکس چوری میں مدد تو فراہم نہیں کر رہا۔
تازہ ترین