• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’وادی سندھ میں کھدائی سے ایک شہر کے آثار ملے ہیں۔‘‘
میرے پڑ پوتے کے پڑ پوتے کے پڑ پوتے نے بتایا۔
’’کیا یہ آثار دریا کنارے ہیں؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’نہیں دادا ابا!‘‘
پڑ پوتے نے انکار کیا۔
’’سمندر کنارے؟‘‘
’’جی ہاں دادا ابا!‘‘
’’کیا یہ آثار مٹی کی کھدائی سے برآمد ہوئے ہیں؟‘‘
’’نہیں دادا ابا!‘‘
’’کیا یہ شہر کچرے کے ڈھیر کے نیچے سے نکلا ہے؟‘‘
میرے لہجے میں تشویش تھی۔
’’ہاں دادا ابا!‘‘
پڑ پوتے نے تسلیم کیا۔
میں نے ٹھنڈا سانس بھر کے کہا،
’’بیٹے! سیکڑوں سال پہلے میں اسی شہر میں رہتا تھا۔‘‘
تازہ ترین