• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں نے ڈاکٹر آف فزیکل تھرپی رفاانٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا ہے اور اب میں ماسٹرز کرنا چاہتی ہوں، مجھے بتائیںکہ ایم ایس اور ایم فل میں کیا فرق ہے؟ میری اپنی دلچسپی نیورولوجی میں ہے لیکن میں کارڈیالوجی،اسپورٹس اور ویمن ہیلتھ جیسی اسپیشلائزیشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر پا رہی، براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (سارہ کنول،اسلام آباد)
ج۔ایم ایس سی اور ایم فل کے درمیان سب سے اہم فرق یہ ہے کہ ایم ایس سی ایک taught ڈگری ہے اور ایم فل تحقیق کی بنیاد پر مبنی پروگرام ہے خصوصاََ اُن کے لئے جو آگے پی ایچ ڈی یا ریسرچ کی طرف جانا چاہتے ہیں، اگر آپ کی دلچسپی نیورولوجی میں ہے تو آپ ضرور اس کا انتخاب کریںکیونکہ پاکستان اور بیرون ملک اس کی مانگ ہے،پاکستان میں بہت سی اچھی یونیورسٹیاں اسپیشلائزیشن کو کروا رہی ہیں ،آپ اپنے علاقے کے حساب سے یونیورسٹی کا انتخاب کریں۔
س۔مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے کہ آیا میںمائیکرو اکنامکس کا انتخاب کروں یاڈویلپنگ اکنامکس کا؟ میں ایم اے اکنامکس کرنے کے بعد ایم فل اکنامکس کر رہا ہوں۔(فاروق حیدر،کراچی)
ج۔مائیکرو اکنامکس اور ڈویلپنگ اکنامکس دونوں کی مانگ پاکستان اور بیرون ملک ہے اور ا ن دونوں اسپیشلائزیشنز میں کیریئر کے بیشمار مواقع موجود ہیں، ڈیولپنگ اکنامکس ترقی پذیرممالک اور معیشتوںکی طرف زیاد ہ مائل ہے جیسا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے تو آپ کے کیریئر کے مواقع زیادہ بہتر اور اچھے ہیں۔
س۔سر میں نے تین سال پہلے فزیکل کیمسٹری میں ماسٹرز فرسٹ ڈویژن کے ساتھ کیا ہے اور اب میں اپنی ایجوکیشن پھر سے شروع کرنا چاہتی ہوں، آپ کا کیا مشورہ ہے کہ مجھے ایم فل میں کونسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے اور کیریئر کے لئے میں کس فیلڈ سے شروعات کروں؟ (عائشہ عمر،لاہور)
ج۔آ پ ٹیچنگ میں کیریئر بنانے سے شروعات کریں اور میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اسٹڈیز میں کیمسٹری کی کسی برانچ کا انتخاب کریںجس میں آرگینک کیمسٹری یا بائیوکیمسٹری میںسے کسی ایک کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
س۔میں بی ایس مینجمنٹ کے چھٹے سمسٹر میں ہوں اور میرا ابھی تک کا سی جی پی اے 3.7 ہے،میری اپنی دلچسپی فنانس اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ہے لیکن مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں اسپیشلائزیشن کے لئے کس فیلڈ کا انتخاب کروں؟ (زبیر اشفاق،پشاور)
ج۔بیٹا آپ کا ابھی تک کا سی جی پی اے بہت اچھا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آپ اپنی پڑھائی میںبہت محنت کر رہے ہیں،اگرآپ سمجھتے ہیں آپ کی دلچسپی فنانس میں ہے اور آپ میتھس اور نمبرز میں اچھے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہے آپ فنانس اور اکنامکس کا ہی انتخاب کریں اور یقینا آپ کو کیریئر میں آگے بڑھنے کے اچھے مواقع میسر ہوں گے۔



.
تازہ ترین