• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ریٹ کے تعین کیلئے فیئر پرائس سے متعلق تجاویز حکومت کو پیش

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) جائیداد کی قیمتوں کے از سر نوتعین  اور جائیداد کے لین دین پر مارکیٹ ریٹ سے ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر  تاجر رہنمائوں ، رئیل اسٹیٹ کے نمائندوں اور ایف بی آر میں گزشتہ روز مذاکرات ہوئے ، جائیداد کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے سے متعلق دونوں طرف سے تجاویز لی گئیں  اور دونوں فریقوں نے جائیداد کی فئیر مارکیٹ پرائس جمع کر ا دیں، فئیر پرائس پر آج پھر غور کیا جائیگا، مذاکرات کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ حکومت کے ماہرین نے زمین کی مالیت پر اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور ڈی سی ریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے جائیداد کی قیمتوں کے تعین کی ورکنگ مکمل  کی گئی ہے ،ہارون اختر نے کہا رئیل سٹیٹ کے نمائندوں کیساتھ جمعرات کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے ،ملک کے 21 شہروں کی جائیداد کی قیمتوں پر ورکنگ کر لی،حکومت رئیل سٹیٹ شعبے کی فہرست کا جائزہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد کی جائیداد کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ سامنے آیا، کراچی میں ڈی سی ریٹ کے حساب سے جائیداد کی قیمتوں میں پانچ سے تیس گنا تک اضافے کی ورکنگ سامنے آئی ہے ،لاہور میں جائیداد کی قیمتوں میں کم اضافہ سامنے آیا،ڈی سی ریٹ اور حقیقی ریٹ میں واضح فرق ملا ہے ، اسلام آباد کی بعض زمینوں میں 8سے 10گنا زیادہ مالیت نظر آئیں ، زمین کی مالیت میں حیران کن طور پرا ضافی ریٹ ملے ، فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہاکہ مذاکرات بہت اچھے اور مثبت جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جائیداد کی فئیر پرائس کا نیا طریقہ بہتر ہوگا اور یہ ملک کے مفاد میں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ فیئر پرائس کے نئے طریقوں سے صنعت بھی متاثر ہونے سے بچ جائے گی ،، حکومت کوجائیداد کی قیمتوں کے تعین سے متعلق فہرست جمع کرا دی  ہے۔
تازہ ترین